Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 7 : دودھ کا پیالہ

ٹرانسکرپشن : محمد سمیع اللہ

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کردار

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کم گو تھے میل ملاپ کے شوقین نا تھے تنہائی پسند تھے۔ دولت مند نا تھے۔ چرواہے کا کام کیا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق اور کردار کی وجہ سے مکے والے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کرتے تھے۔ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو امین کا خطاب دے رکھا تھا۔ سبھی مانتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی دروغ بیانی نہیں کی۔کبھی منافقت نہیں کی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تجارت کا کام شروع کیا ۔
مکے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کاروباری لین دین اور دیانت داری کی دھوم پڑ گئی۔ گمان غالب ہے کہ مکے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرد واحد تھے جنہوں نے اپنے کردار کے زور پر ، اپنی سچائی اور دیانت داری کے زور پر عزت کروائی ان حالات میں یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پغمبر ہونے کا اعلان کیا تو مکے والوں نے دل ہی دل میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی پر یقین کر لیا ہوگا۔ پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن کیوں بن گئے اس لئے کہ اگر وہ بتوں کو توڑ دیتے تو انکی سرداری ختم ہو جاتی اور مکے کی اقتصادی اہمیت ٹھپ ہو جاتی ۔ لہذا اپنی اور شہر کی اہمیت کو برقرار رکھنے کے لیے وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہو گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button