Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 5 : آٹے میں پانی، دودھ میں سفیدی

ٹرانسکرپشن : محمد مزمل

ڈرو لوگو، ڈرو


پتا نہیں ہمارے علمائے دین کو یہ حسن کیوں نظر نہیں آتا ؟ اللہ تعالی کا اپنی مخلوقات سے محبت بھرا لگاؤ نظر نہیں آتا ؟ وہ ہر وقت ہمیں اللہ کے غیظ و غضب سے ڈراتے رہتے ہیں، سرزنش سے ڈراتے رہتے ہیں۔ وہ ہمارے دلوں میں اللہ سے محبت یا اپنائیت کا جذبہ پیدا نہیں کرتے۔ صرف ڈر اور خوف۔ اللہ سے ڈرو، اس کی لاٹھی بےآواز ہے، اس کی رسی دراز ہے، اس کی سزا انتقامی ہے۔ ڈرو لوگو ڈرو۔ جان کنی کے عذاب سے ڈرو، قبر کے عذاب سے ڈرو، گرزبردار فرشتوں کے سوال و جواب سے ڈرو، قیامت کے عذاب سے ڈرو۔
ہمارے علمائے دین نے لوگوں کے دلوں میں اسلام کی دہشت پھیلا رکھی ہے۔
دہشت کے اس جذبے کی وجہ سے آج تک کسی الیکشن میں کسی اسلامی پارٹی کو کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔
عورتیں ڈرتی ہیں کہ اگر اسلام نافذ ہوگیا تو انہیں لپ اسٹک لگانے کی اجازت نہ رہے گی۔ ننگے چہرے گھومنے پھرنے کی اجازت نہ ہوگی۔ ورکنگ وومن خوف زدہ ہیں کہ اگر اسلام نافذ ہو گیا تو ان کی نوکری چھوٹ جائے گی۔ نوجوان ڈرتے ہیں کہ اسلام نافذ ہوگیا تو جینز اور پرنٹڈ شرٹ پہننا ممنوع ہوجائے گا۔ جدید موسیقی کے دلدادہ نوجوان ڈرتے ہیں کہ ناچنا گانا منع ہوجائے گا۔ دکاندار ڈرتے ہیں کہ زیادہ منافع کمانا ممکن نہ رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button