Mumtaz Mufti Memories

بیان حلفی

عاصم کلیار

دوستوں پہلے کچھ اعترافات کر لوں13319882_10154848620792542_8503533339353535352_n
اردو ادب میں ممتاز مفتی میرا پہلا عشق تھے
اور کون کمبخت اپنا پہلا عشق فراموش کر سکتا ہے
میری مفتی جی کی زندگی میں ان سے کبھی ملاقات نہ ہو سکی
لیکن مفتی جی سے آشنائی کے بعد ان کو ہمیشہ میں نے اپنے ارد گرد پایا کبھی دوستوں کی محفل میں کبھی کتابوں کی سنگت میں کبھی عشق چوبارے پریم گلی ان سے ملاقات ہوئی
اب بات ان کے روحانی تجربات اور روحانیت کے بارے تو دوستوں وہ معملات ذاتی ہیں ان کے بارے کبھی پھر سہی
اب کچھ بات اس البم کے بارے
میں نے Facebook پر دوستوں سے پوچھا
تھا ان کا اصرار کہ مفتی جی کے بارے تم ضرور البم بناؤ سو جو کچھ میری ذاتی لائبریری میں مفتی جی کے بارے ہے وہ قسطوں میں پیش کر پاؤں گا
دو حرف تصویر کے بارے
جو صندوقچی اپ کو نظر آرہی ہے اس میں کئی لوگ مفتی جی کی قبر پر حاضری کے دوران خطوط ڈال جاتے تھے جو میں اکثر مفتی جی کو آنکھ مار کے چوری کر لیتا تھا ان خطوط کو لکھنے والوں میں کچھ ناموری سے بھاگے ہوۓ کچھ زندگی سے تنگ اور کچھ عشق کے مارے بھی شامل تھے ان میں سے کچھ خطوط اپ سے بھی سانجھے کروں گا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button