Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 6 : یہ خدا ، وہ خدا

ٹرانسکرپشن : عمارہ مہدی

پارٹی سپرٹ

ایک دن وہ میرے پاس آیا۔ بڑا سنجیدہ تھا۔ بولا : “مفتی! وہ جو میں نے تمہارا دھرم اپنا لینے کا فیصلہ کیا تھا نا، آج وہ توڑ دیا میں نے۔”
“کیوں، کیا ہوا؟” میں نے پوچھا۔
کہنے لگا: “تمہارے دھرم کا بھید کھل گیا۔
میں نے کہا: “کیسے؟”
بولا: “مولوی صاحب کا وعظ سن کر آیا ہوں۔”
“کیا کہا اس نے؟”
“سب گڑ بڑ ہے۔ تمہارا اللہ جو ہے وہ تم سے تو کہتا ہے کہ مسلمان بنو لیکن خود ساری دنیا کا رب بنا بیٹھا ہے۔ یہ کوئی طریقہ ہے بھگوان بننے کا؟”
“کیوں، اس میں کیا ہے؟” میں نے پوچھا۔
“ابے تو بھی احمق نکلا۔ اتنی سی بات سمجھ میں نہیں آرہی تجھے۔ تیرے اللہ میں پارٹی سپرٹ نہیں ہے۔ بھئی اگر تو نے ایک پارٹی بنائی ہے مسلمانوں کی تو مسلمانوں کے بھگوان بنو، مسلمان کی طرف داری کرو، ان کی مدد کرو، دوسروں کی ایسی کی تیسی پھیرو اور جو تو نے سارے عالم کی رکشا کرنی ہے تو پھر پارٹی کیوں بناتے ہو؟”
ان دنوں فقیر چند کی یہ بات میرے دل لگتی تھی۔ صاحبو! ایمان داری کی بات ہے۔ اگر سچے دل سے دیکھو تو فقیر چند کی بات آپ کے دل کو بھی لگے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button