Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 9 : کریش سولائزیشن

ٹرانسکرپشن : افزا فاطمہ

دین ، علم

چونکہ قرآن نے علم کو فضیلت کا مقام دیا ہے, اس لیے مذہب کے اجارہ داروں نے مشہور کر رکھا ہے کہ علم سے قرآن کی مراد علم دین ہے. علم دین ہی سچا علم ہے, باقی علوم تو انسانوں کو کفر کا درس دیتے ہیں. اپنی ذاتی اہمیت کو قائم کرنے کے لیے انسان کو کیا کیا حیلے کرنے پڑتے ہیں !
قرآن کی عظمت کا احساس صرف ان لوگوں کو ہے جو سائنسی علوم سے واقف ہیں.
خلفائے راشدین کے دور میں جتنے بھی مسلمان سائنس دان پیدا ہوئے, وہ سب قرآن کے مرہون منت تھے. ان کی تصنیفات میں جگہ جگہ قرآن کے حوالے ملتے ہیں.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button